موٹر سائیکل فراڈ کیس، 33 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور (نامہ نگار)احتساب عدالت نے ایم این ایم موٹر سائیکل فراڈ کیس میں ملوث 33 ملزمان کے مزید 28 اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی،گزشتہ روزنیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزمان کو ریفرنس کاپیوں کی نقول فراہم کردی گئی ہیں،آئندہ تاریخ سماعت پرملزموں پرفرد عائد کئے جانے کا امکان ہے گزشتہ روز ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،نیب کی جانب سے عدالت میں دائر کئے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان بطور سٹاکسٹ کام کر رہے تھے جن کی مدد سے اربوں روپے لوٹے گئے، ملزمان نے عوام سے دھوکہ دہی اور منافع کا لالچ دیتے ہوئے لگ بھگ 11 ارب روپے لوٹے، گرفتار ملزمان میں بلال شریف، احتشام انور، حماد ثاقب، محمد علی، نعیم خالد، امتیاز احمد، عبدالمجید ودیگرشامل ہیں۔