الیکٹرونکس کمپنی کیخلاف فیصلہ‘  درخواستگزار کی رقم واپس کرنے کا حکم 

 الیکٹرونکس کمپنی کیخلاف فیصلہ‘  درخواستگزار کی رقم واپس کرنے کا حکم 

  

لاہور (نامہ نگار)صارف عدالت نے ہال روڈ میں قائم الیکٹرونکس کمپنی کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے نجی الیکٹرونکس کمپنی کو درخواست گزار کی رقم واپس کرنے کا حکم دے دیاہے، عدالت نے کمپنی کو 8ہزار 800روپے رقم واپسی اور ایک ہزار روپے ہرجانہ اداکرنے کاحکم دیاہے، صارف عدالت کے جج قمر اعجاز نے مذکورہ بالافیصلہ سنایاہے، درخواست گزار کاموقف تھا کہ اس نے گھر کے وائرنگ کے لئے تاریں خریدیں جو ناقص کوالٹی کی تھیں اور شکایت کرنے پر دکاندار نے دادرسی نہیں کی تھی۔

مزید :

علاقائی -