لاہور میں 4 ہزار سے زائد عمارتوں میں آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے آلات نہیں، سروے رپورٹ

لاہور میں 4 ہزار سے زائد عمارتوں میں آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے آلات نہیں، سروے ...

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 4 ہزار سے زائد ایسی عمارتیں ہیں جن میں تاحال آتشزدگی سے نمٹنے کے لئے آلات نصب نہیں کئے گئے ہیں، اس امر کی نشاندہی ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کی جانب سے کئے گئے حالیہ سروے رپورٹ میں کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سیفٹی آلات کے بغیر بیشتر عمارتوں کا تعلق سرکاری دفاتر کی عمارتوں سے ہے جن میں شہریوں کی جائیدادوں کے ریکارڈ موجود ہیں لیکن کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں مذکورہ محکموں کے لئے آگ پر قابو پانا انتہائی مشکل ہے،  سرکاری عمارتوں کو سروے سے غائب کر دیا گیا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -