گلے میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوارزخمی 

   گلے میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوارزخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)نصیر آباد کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار گلے میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے کے نتیجے میں زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے والٹن روڈ پرگلے پر دوڑ پھرنے سے موٹرسائیکل سوار برائن نامی شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جسے بعد ازاں طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اطلاع ملنے پر نصیر آباد پولیس نے زخمی برائن کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں نامعلوم پتنگ باز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اہلخانہ کے مطابق 28 سالہ اوبرائن موٹر سائیکل پر دفتر آرہا تھا کہ والٹن کے علاقے میں گلے پر ڈور پھر گئی۔ سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے ڈور سے شہری کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید :

علاقائی -