آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل‘ مزید گواہان بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب

   آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل‘ مزید گواہان بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب

  

لاہور (نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف سمیت دیگر 13 ملزمان کے  کیس کی سماعت مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک ملتوی کردی، اس کیس کے ملزموں میں احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دیگر ملزمان میں فواد حسن فواد، احد چیمہ،بسم اللہ کنسٹریکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر,اسرار سعید اور عارف بٹ وغیرہ شامل ہیں،اس کیس میں عدالت کی جانب سے 10ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کی جا چکے ہے،اب تک سات گواہان اپنے بیان قلمبند کروا چکے ہیں،نیب ریفرنس میں کہا گیاہے کہ 16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے 61کروڑ روپے جمع کروائے،پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20جنوری 2015کو معاہدہ کیا،تین سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہوسکا،کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑاہے۔

مزید :

علاقائی -