سی سی پی اوکارات گئے حفیظ سنٹر، چیکنگ اور ڈائیورشن پوائنٹس کا دورہ 

سی سی پی اوکارات گئے حفیظ سنٹر، چیکنگ اور ڈائیورشن پوائنٹس کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے بغیر پروٹوکول رات گئے حفیظ سنٹر، چیکنگ پوائنٹس اور ڈائیورشن پوائنٹس کا وزٹ کرکے سیکیورٹی انتظامات اور کولنگ پروسس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی ماڈل ٹاون نے سیکیورٹی انتظامات اور ریسکیو شفٹ انچارج نے کولنگ پروسس پر بریفنگ بھی دی  سربراہ لاہور پولیس نے حفیظ سنٹر یونین کے وفد سے بھی رات گئے ملاقات کی  وفد نے ریسکیو آپریشن کے دوران 1122 اور لاہور پولیس کے انتظامات کو سراہا۔ اس موقع پر محمد عمر شیخ کا کہنا تھاکہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر لمحہ بہ لمحہ انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔حفیظ سنٹر انتظامیہ اور ڈی سی لاہور کی اجازت کے بغیر کسی شخص کو حفیظ سنٹر داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی  سربراہ لاہور پولیس نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے گفتگو و شنید کی، سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کی ہدایت پر حفیظ سنٹر پر سیکیورٹی انتظامات کیلئے ایس پی ماڈلٹاون کی سپرویژن میں 02 ایس ڈی پی اوز، 08 ایس ایچ اوز اینٹی رائٹ فورس کی 12 ریزورز تعینات رہیں، حفیظ سنٹر انتظامیہ اور ڈی سی لاہور کی اجازت سے سنٹر میں داخلہ کی اجازت نہ دی گئی۔

مزید :

علاقائی -