اداکارہ عفت عمر سمیت 5ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی توثیق

  اداکارہ عفت عمر سمیت 5ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی توثیق

  

لاہور (نامہ نگار)سیشن عدالت نے سائبر کرائم کے مقدمے میں نامزد اداکارہ عفت عمر سمیت 5ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کرتے ہوئے ایف آئی اے کو جلد مقدمہ کاچالان عدالت میں داخل کرنے کی ہدایت کی ہے،ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے اداکارہ عفت عمر سمیت پانچ ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی عدالت نے ادکارہ عفت عمر سمیت پانچ ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتوں کی توثیق کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سزا اور جزا کا فیصلہ ٹرائل میں کیا جائے گا،ایف آئی اے نے گلوکارہ میشا شفیع،ادکارہ عفت عمر سمیت 10افراد کے خلاف مقدمہ درج کررکھاہے،اس کیس میں شریک دیگرملزمان میں فریحہ ایوب،سید فضان، عفت عمر، حسیب خان اور روبینہ علی شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -