عدالتی حکم کے باوجود ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے پر ڈی جی نیب  پر اظہار برہمی

عدالتی حکم کے باوجود ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے پر ڈی جی نیب  پر اظہار برہمی

  

لاہور (نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے نے فضائیہ ہاؤسنگ سکیم سرگودھا میں ساڑھے 3 ارب روپے فراڈ کے کیس میں نیب کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود ضمنی ریفرنس نہ دائر کرنے پر ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم پر اظہار برہمی کراظہارکرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم عدولی پر کیوں نہ آپ کو شوکاز نوٹس دیا جائے، ڈی جی نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ وہ غیر مشروط معافی مانگتے ہیں، ریفرنس دائر کرنے کے لئے مہلت دی جائے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ڈی جی نیب کو ملزم محمد حفیظ خان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت دے دی،احتساب عدالت میں فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت شروع ہوئی توڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب خلیق الزمان عدالت میں پیش ہوئے،فاضل جج نے استفسار کیا کہ ایک ملزم حفیظ خان کا ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے لئے آپ نے کہا تھا، 3 ماہ سے ضمنی ریفرنس دائر نہیں کیا جا رہا، ریفرنس دائر نہ کرنے پر ڈی جی نیب کو بلایا تھا، وہ کیوں نہیں آئے؟ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے عدالت کوبتایا گیا کہ ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کی طبیعت ناساز ہے فاضل جج نے کہا کہ اگر طبیعت ناساز ہے تو ڈی جی نیب تحریری درخواست دیں،   عدالتی مہلت کے بعد ڈی جی نیب شہزاد سلیم عدالت پیش ہوئے تو فاضل جج نے ڈی جی نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ قبل ملزم کا ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم عدولی پر کیوں نہ آپ کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے  ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ وہ عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہیں،انہیں 2 ہفتوں کی مہلت دی جائے  عدالت نے ڈی جی نیب کی دو ہفتوں استدعا منظور کرتے ملزم سلیم حنیف اور محمد حفیظ کے مزید 05 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی

۔ملزمان پردو ارب روپے کرپشن کا الزام عائد ہے، ملزمان پاک فضائیہ ہاؤنسگ سوسائٹی سے زمین دہندہ کے طور پر کام کر رہے تھا، ملزمان نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو 350 ایکڑ زمین دینی تھی، ملزمان نے 1500 لوگوں سے ہاؤنسگ سوسائٹی کے نام پر فراڈ کیا، ملزمان نے ہاؤنسگ سوسائٹی کے نام پر آٹھ سو ملین کا فراڈ کیا، ملزمان نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر 70 ہزار سے زائد فارم فروخت کی۔

مزید :

علاقائی -