ایلیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی مالک کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع 

ایلیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی مالک کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع 

  

لاہور (نامہ نگار)احتساب عدالت نے ایلیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کاشف خان کے مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے،احتساب عدالت کے جج سجاد احمد نے کیس پر سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس متعلق رپورٹ پیش کی گئی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر پلاٹوں کی جعلی فائلز فروخت کرنے کا الزام عائد ہے،ملزم نے لوگوں سے رقم لینے کے باوجود مالکانہ حقوق فراہم نہ کیے،ملزم کی جانب سے پلی بارگینگ کے طور پر لوگوں کو ادا کیے گئے 140 چیک بوگس نکلے تھے، ملزم نے اس سے قبل 36 کڑوڑ روہے کی پلی بار گینگ کی تھی، ملزم کیخلاف نیب لاہور کو 697 شکایات موصول ہوئی تھی، ملزم اس سے قبل اسی کیس میں 2015 میں بھی گرفتار ہوا تھا۔

مزید :

علاقائی -