پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

  پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی ہدایت پرصدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے  ایس پی صدر ڈویژن حفیظ الرحمن بگٹیکی زیرِنگرانی صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث123ملزمان گرفتار کر لیئے۔سنگین وارداتوں میں ملوث05ڈکیت و چور گینگز کے10 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے06 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران23  ملزمان کو حراست میں لیکر ان کے قبضہ سے21 پسٹلز،01 کلاشنکوف، 01بندوق اوردرجنوں گولیاں برآمد کر لیں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے40 ملزمان کے قبضہ سے16کلو گرام سے زائد چرس اور214 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران17 ملزمان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی06لاکھ15 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی۔ چوری، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب23 اشتہاری و عدالتی مجرمان اور مفروران کو بھی حراست میں لیاگیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر13ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -