زمبابوے کرکٹ ٹیم آج لاہور پہنچے گی 

  زمبابوے کرکٹ ٹیم آج لاہور پہنچے گی 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)زمبابوے کرکٹ ٹیم   3ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے  آج پاکستان پہنچے گی۔21  تا 27 اکتوبر  تک مہمان ٹیم  قرنطینہ کی مدت اور پریکٹس لاہور میں کریگی۔جس کے بعد 3 ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 20 اکتوبر کو زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان  پہنچے گی،21  تا 27 اکتوبر کو مہمان ٹیم  قرنطینہ کی مدت اور پریکٹس لاہور میں کریگی۔

جس کے بعد28 تا29 اکتوبرکو مہمان ٹیم  پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی۔پاکستان اور زمبابوے کے  درمیان 3 ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ چار نومبر کو مہمان ٹیم  لاہور  چلی جائے گی۔جہاں 5 تا6 نومبر کو  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریگی جسکے بعد7،8اور 10نومبر کوٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گئے۔12نومبر کو زمبابوے کرکٹ ٹیم  واپس ہرارے روانہ ہو جائیگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -