سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل

  

لاہور (نامہ نگار)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے انڈیپینڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار عبدالطیف آفریدی نے سپریم کورٹ بار کے ممبران سے ملاقات کی،اس ملاقات میں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی، انڈیپینڈنٹ گروپ کے مرکزی رہنماء احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ،لاہورہائی کورٹ بارکے صدر طاہر نصر اللہ وڑائچ اورمیاں داؤد ایڈووکیٹ سمیت دیگر متعددوکلاء شریک ہوئے،سپریم کورٹ بارکے لئے امیدوار برائے سیکرٹری سپریم کورٹ راناشہزاداورسابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار صفدر حسین تارڑ نے بھی انتخابی مہم میں شرکت کی اس موقع پراعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلاء کو اس وقت عبدالطیف آفریدی جیسی قیادت کی ضرورت ہے عبدالطیف آفریدی کی بھر پور حمایت پر ممبران سپریم کورٹ بار کے مشکور ہیں، احسن بھون نے کہا کہ عبدالطیف آفریدی ہی اس وقت وکلاء اور عدلیہ کی آزادی کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارتی امیدوار عبدالطیف آفرید ی نے کہا ہے کہ وہ منتخب ہو کر وکلاء اور عدلیہ کی مضبوطی کے لئے کام کریں گے،پاکستان کو آج آئین اور قانون کی بالادستی کی ضرورت ہے، یہ وکلاء ہی ہیں جو آئین کی بالادستی کو یقینی بنا سکتے ہیں، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 29 اکتوبر کو ہونے جا رہے ہیں،یادرہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں دونوں صدارتی امیدوارں کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے۔

انتخابی مہم 

مزید :

صفحہ آخر -