31سہولت بازاروں میں اشیا ء ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ 

31سہولت بازاروں میں اشیا ء ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور سہولت بازاروں میں عوام الناس کو ہرممکن ریلیف فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے سہولت بازاروں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 31 کر دی ہے۔  انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کی پانچوں تحصیلوں میں سہولت بازار قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں پر عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف ملے گا۔ تحصیل شالیمار میں لعل پل، ہربنس پورہ ماڈل بازار، گڑھی شاہو، نقشبندی بازار، سنگھ پورہ، چائنہ سکیم ماڈل بازار، جلو موڑ اور کوٹ خواجہ سعید ٹوکے والا چوک میں سہولت بازار لگائے گئے ہیں جبکہ تحصیل رائیونڈ میں شیر شاہ کالونی، میاں پلازہ، ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ، رائیونڈ اور مانگا منڈی میں سہولت بازار قائم کیے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا ہے کہ سہولت بازاروں میں ایس او پیز کے حوالے سے مختلف محکموں کی ڈیوٹیاں لگا دیں گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ محکمے 31 سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی اور فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔دریں اثناء گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 1120 انسپکشنز کی گئیں۔ کریک ڈاؤن کے دوران 205 خلاف ورزیاں پائی گئیں جن پر 03 لاکھ 51 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ  58 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا کر 58 افراد کو گرفتار کروایا گیا۔  ڈی سی نے  شادمان اور بیگم کوٹ سہولت بازاروں کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے سہولت بازار برکت مارکیٹ اور غالب مارکیٹ کا دورہ کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -