وقف جائیدادوں کی چیف ایڈمنسٹریٹر سے رجسٹریشن لازمی قراردیدی گئی

وقف جائیدادوں کی چیف ایڈمنسٹریٹر سے رجسٹریشن لازمی قراردیدی گئی

  

لاہور (فلم رپورٹر)صوبائی اسمبلی پنجاب سے منظورشدہ "پنجاب وقف پراپرٹیز (ترمیمی)ایکٹ "2020کی شق نمبر4(1)کے تحت تمام وقف پراپرٹیز کی چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب سے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی۔ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کی جانب سے جاری حکم کے تحت وقف پراپرٹیز کا انتظام وانصرام چلانے والے تمام افراد کو ان کا "منیجر"مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی گئی وہ ان پراپرٹیز کی "پنجاب وقف پراپرٹیز (رجسٹریشن) رولز"2020 کے تحت وضح کردہ طریقہ کار کے مطابق اندر معیاد 90یوم رجسٹریشن کرائیں۔

اس سلسلہ میں جملہ زونل ناظمین اوقاف پنجاب اورمنیجر ان اوقاف پنجاب کووقف پراپرٹیز (رجسٹریشن)رولز 2020کے قواعد وضوابط اور فارم وغیرہ سے متعلق ٹریننگ دی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -