نشتر،کریم بلاک قبرستان کمیٹی نے ایمبولینس سروس کاآغاز کردیا

  نشتر،کریم بلاک قبرستان کمیٹی نے ایمبولینس سروس کاآغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)قبرستان کمیٹی کریم بلاک،نشتر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کی طرف سے رہائشیوں کو میت قبرستان لانے کے لیے فری ایمبولینس سروس کا آغاز،صدر کمیٹی عظمت  چودھری،ممبران عابد حسین آرائیں،میاں اشفاق انجم،منصور نومی،وسیم چودھری،میاں صفدر،،معظم مفتی،عبد المجید منہاس،ارشد اعوان،حاجی اکبر،وقار خان، محمد رمضان،سیکرٹری اظہر محمودکا اظہار تشکر،26بلاکس کے رہائشی استفادہ کر سکیں گے۔ انہوں نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ اقبال ٹاؤن کے رہائشی 24گھنٹے فری سروس سے استفادہ کر سکتے ہیں،عظمت چودھری نے کہا کہ ایمبولینس شروع کرانے کا کریڈٹ ممبر کمیٹی میاں اشفاق انجم کو جاتا ہے جنہوں نے توجہ دے کر کام مکمل کرایا،یمبولینس کا سروس کا آغاز ہو گیا،عظمت چودھری نے کہا کہ اقبال ٹاؤن کا قبرستان لاہور کا مثالی قبرستان ہے کمیٹی کے ممبران بے لوث خدمت پر یقین رکھنے والے ہیں اور اقبال ٹاؤن کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے 24گھنٹے فری خدمات دے رہے ہیں۔