حفیظ سینٹر میں آتشزدگی کی تحقیقات کرائی جائیں،تاجر
لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور بزنس مین فرنٹ کے سینئر رہنما سید عظمت علی شاہ، امجد علی چوہدری،پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن ان چیف جاسم ڈار، چیئرمین حاجی فداحسین، صدر گل محمد مرزا، جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی، چیف آرگنائزر پپو بھائی اور سیکرٹری اطلاعات غلام ربانی خان،لبرٹی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر صفدر علی بٹ نے حفیظ سنٹر گلبرگ میں آتشزدگی کے واقعے پر شدید دکھ اور گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ سینٹر میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ہم اپنے تاجر بھائیوں کے ہم میں برابر کے شریک ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں متاثرہ بھائیوں کی مدد کی جائے۔