پانچ ترقیاتی سکیموں کیلئے 3ارب 22کروڑ سے زائد کی منظوی

پانچ ترقیاتی سکیموں کیلئے 3ارب 22کروڑ سے زائد کی منظوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہو ر(لیڈی رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ  نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 11ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی5ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب 22 کروڑ 98لاکھ 76ہزار روپے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن جاوید لطیف، شاہد ادریس نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں سیالکوٹ میں سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کے سلسلہ میں اراضی کے حصول کیلئے 82 کروڑ 29 لاکھ 58 ہزار روپے، ساہیوال میں سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کے سلسلہ میں اراضی کے حصول، دوبارہ آبادکاری اور موثر پمپنگ اسٹیشن (نارتھ و ساؤتھ زون) کیلئے 65 کروڑ 76 لاکھ 20 ہزار روپے، راولپنڈی تحصیل کوٹلی ستیاں میں مین لتراڑ کوٹلی کلیاری روڈ (لمبائی 24.10 کلومیٹر) کی کشادگی و بہتری (ترمیمی) کیلئے 64 کروڑ 94 لاکھ 63 ہزار روپے رکھے گئے۔

، شیخوپورہ میں ہرن مینار روڈ تا چیچو کی ملیہ برآستہ علامہ مشرقی پارک ریلوے لائن کے ساتھ، (لمبائی 11.15 کلومیٹر) جنڈیالہ شیر خان روڈ کو دو رویہ کرنے (ترمیمی) کیلئے 49 کروڑ 46 لاکھ 82 ہزارروپے اور ضلع رحیم یار خان میں روڈز کی تعمیر و مرمت، کشادگی و بحالی (ترمیمی) کیلئے 60 کروڑ 51 لاکھ 53 ہزار روپے شامل ہیں