مریم نواز کے جلسوں نے حکمر انوں کی نیندیں اڑا دیں: فیصل ایوب کھوکھر 

  مریم نواز کے جلسوں نے حکمر انوں کی نیندیں اڑا دیں: فیصل ایوب کھوکھر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)انٹرویو: دیبا مرزا: تصا ویر: ندیم احمد)  مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر و کو آڈنیٹر مریم نواز فیصل ایو ب کھو کھر نے کہا ہے کہ مریم بی بی کے کامیا ب جلسوں سے حکو مت کی نیندیں اڑا گئیں ہیں۔بہا دری اور شجا عت کی پیکر مریم نواز نے قائد محتر م میا ں محمد نواز شریف کے بیانیہ کو فروغ دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک بہا در با پ کی بہادر بیٹی ہے جو کہ کسی بھی قیمت پر جھکنے والی نہیں ۔ کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری حکو متی بو کھلا ہٹ کا منہ بو لتا ثبو ت ہے۔حکو مت وقت نے آٹا، چینی اور ضروریا ت زندگی اتنی مہنگی کر دیں ہیں کہ عوام خون کے آنسو رو رہی ہے۔مو جو دہ حکو مت کی اب تک کی کارکردگی صفر ہے حکو مت کی ساری توجہ اپوزیشن کے جوابا ت دینے میں ہے عوامی مسائل کو حل کرنے کی فرصت نہیں ہے۔حفیظ سنٹر آتشزدگی واقعہ انتہا ئی افسوس نا ک ہے تا جروں کی اس دکھ کی گھڑی میں ہم ان کے سا تھ کھڑے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز روزنا مہ ”پا کستان“ کو انٹرویو دیتے ہو ئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ مریم بی بی کے جلسو ں نے حکو مت وقت کی نیندیں حرام کر دیں ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت کے ترجما نو ں نے بڑی بڑی ہا نکیں تھیں کہ یہ ایک گراونڈ تو بھر کر دکھا ئیں تو وہ تو ہم نے کر کے دکھا دیا ہے اب وہ استعفی دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پا کستا ن مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور مریم بی بی بھی عوام کی جنگ لڑنے نکلی ہے  تبدیلی کے نا م پر عوام کو بیوقوف بنا نے والو ں نے عوام پر مہنگا ئی کے جو پہا ڑ توڑے ہیں ان سے عوام کے لئے ایک وقت کی بھی روٹی کھا نا مشکل ہو گیا۔