پیپلز پارٹی کارکنوں نے کارساز کے مقام پر تاریخ رقم کی،احمد محمود

  پیپلز پارٹی کارکنوں نے کارساز کے مقام پر تاریخ رقم کی،احمد محمود

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے شہداء کارساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن پیپلز پارٹی کے کارکنان نے تاریخ رقم کی جس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ  دھرنے دے کر اقتدار میں آنے والوں کو کیا معلوم سانحہ کارساز کیا ہے کارساز سانحہ سے بی بی شہید اور پیپلز پارٹی کو خاموش کرانے کی کوشش کی گئی۔ بی بی شہید اور پیپلز پارٹی کے جیالے کارساز جیسے خوفناک سانحہ سے بھی نہیں گھبرائے آج تک پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کو خاموش کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -