فوج کے وقار کو نقصان پہنچانے والے ملک دشمن ہیں،عادل حفیظ

فوج کے وقار کو نقصان پہنچانے والے ملک دشمن ہیں،عادل حفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ لاہور کے سیکرٹری عادل حفیظ نے کہا ہے کہ پاک فوج کیخلاف حکومت مخالف جماعتوں کی صف آرائی ملک دشمن قوتوں کی رچائی ہوئی سازش ہے۔ اپوزیشن جماعتیں قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بناکر بھارتی مذموم عزائم کو عملی جامہ پہنارہی ہیں۔ سیاست چمکانے اور مظلومیت کا ڈھونگ رچانے کیلئے پاک فوج کے وقار کو نقصان پہنچانے والے ملک دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔