حکومت آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کو سہارا دے،باؤ فاروق

حکومت آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کو سہارا دے،باؤ فاروق

  

لاہور(پ ر)انجمن تاجران چوک میو ہسپتال کے صدر باؤ محمد فاروق نے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہونیوالی تباہی پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں تاجروں کو سنبھالا دے، تاجر برادری کی جمع پونجی کا کاروبار اب راکھ کا ڈھیر ہوگیا ہے، ہزاروں تاجر گھرانے اب پائی پائی کیلئے محتاج ہوجائیں گے۔

، اس لیے حکومت تاجروں کو بحال کرنے کیلئے جلد ازجلد عملی اقدامات کرے تاکہ متاثرہ لوگ اس صدمے سے باہر نکل سکیں۔ انہوں نے کہاکہ اس خوفناک آتشزدگی سے صرف تاجر برادری ہی متاثر نہیں ہوئی بلکہ ہزاروں ملازمین کا روز گار بھی ختم ہوگیا ہے جو یہاں محنت مزدوری کرکے دو وقت کی روٹی کماتے تھے۔ تاجر برادری نے ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے اب مشکل کی اس گھڑی میں حکومت تاجروں کا ساتھ دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -