حفیظ سنٹر واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

حفیظ سنٹر واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے حفیظ سینٹر واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حفیظ سینٹر میں آگ لگنے کے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے۔اس افسوسناک واقعہ میں سو کے قریب دکانیں مکمل جل گئی ہیں۔۔

جبکہ دکانداروں کے مطابق ان کا پچاس کروڑ سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملنے کے باوجود بروقت نہیں پہنچ سکیں۔امدادی کاروائیوں میں تاخیر سے ناقص حکمت عملی کے باعث تاجروں کا بھاری نقصان ہوا ہے۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت حفیظ سینٹر کے تاجروں کے نقصان کا ازالہ کرے۔اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن بنایا جائے جو دس روز میں واقعہ کی مکمل انکوائری رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرے۔آگ پر بروقت قابو نہ پانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -