نوازشریف قومی اداروں کو بدنام کر رہے ہیں،سلیم بریار

  نوازشریف قومی اداروں کو بدنام کر رہے ہیں،سلیم بریار

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے نواز شریف کی طرف سے فوج مخالف بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف قومی اداروں کو بدنام کرکے انتشار کی سیاست کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اور اپنی پارٹی کو دوسری بار تنہاچھوڑ کر بیرون ملک جانے والے ملک کے خیرخواہ نہیں۔بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک اپنے بیٹوں کے ساتھ سیر سپاٹے کررہے ہیں اورخود اور اپنے بیٹوں کو پاکستان لانے کی بجائے عوام کو سڑکوں پر لارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری سلیم بریار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 147سے آزاد امیدوار پیر ہارون زمان کھگہ سمیت اہم شخصیات کی مسلم لیگ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہم شخصیات کی مسلم لیگ میں شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ خدمت کی سیاست کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب بھر سے ہر ضلع کی اہم شخصیات مسلم لیگ میں جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہی ہیں پاکستان مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقہ سے حصہ لے گی اور ہر ضلع میں پارٹی عہدیداراوں کوفعال کردار ادا کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔اور تحصیل سطح پر پارٹی کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نامزدگیوں کا عمل جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -