حفیظ سینٹر آتشزدگی متاثرین کی مدد کی جائے،اشرف بھٹی

حفیظ سینٹر آتشزدگی متاثرین کی مدد کی جائے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے حفیظ سینٹر کے تاجروں کے فوری نقصان کے ازالے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایک پلازے میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے بارہ گھنٹے لگ گئے خدانخواستہ اگر بڑے پیمانے پر کہیں آگ لگ جائے تو پھر حکومت کیا کرے گی۔انہوں نے کہابروقت آگ پر قابو نہ پانے کی وجہ سے آج حفیظ سینٹر کے تاجروں اور ملازموں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔


 انہوں نے کہا کہ تاجر پہلے ہی ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے۔

 رہی سہی کسر حکومتی نااہلی نے نکال دی ہے پیپلز پارٹی لاہور متاثرہ تاجروں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے حکومت ان کا نقصان پورا کرے وگرنہ ہم تاجروں کے ساتھ ملکر احتجاج کریں گے۔