انجینئر ثاقب سجاد نے انرجی انوویٹر کا عالمی ایوارڈ حاصل کر لیا
لاہور(پ ر)پاکستانی انجینئر ثاقب سجاد نے ایسوسی ایشن آف انرجی انجینئرز (اے ای ای) کے تحت بین الاقوامی ایوارڈ برائے انرجی انوویٹر اپنے نام کر لیاہے وہ ایسوسی ایٹ پروفیسر آف نیورو سرجری ڈاکٹر فوزیہ سجاد کے بھائی ہیں جو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں نیورو سرجن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ثاقب سجاد نے 2016 میں مشرق وسطی کے خطے کے لئے ایسوسی ایشن آف انرجی انجینئر کے زیر اہتمام انرجی انجینئر آف دی ایئر ایوارڈ، 2017 میں IEP نیشنل ایکسی لینس ایوارڈ اور 2019 میں SOGAT کانفرنس میں بہترین کارکردگی کاایوارڈ جیتا تھا۔
ثاقب سجاد کیمیکل انجینئرنگ اور ایم بی اے میں ماسٹرز کے ساتھ AEE USA سے برطانیہ سے ایک چارٹرڈ انجینئر، توانائی منیجر (CEM) اوردیگر اعلیٰ تعلیم کی ڈگریوں کے حامل ہیں۔