گستاخ رسولؐ کوجہنم واصل کرنے والا نوجوان ہیرو ہے،مولانا فرمان

گستاخ رسولؐ کوجہنم واصل کرنے والا نوجوان ہیرو ہے،مولانا فرمان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے قائم مقام امیر مولانا فرمان علی حیدری نے  فرانس میں گستاخ رسول کو واصل جہنم کرنے کے بعد شہید ہونے والے محافظ نامو س رسالت ؐغازی عبداللہ شہید کے جرأت مندانہ اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ناموس رسالت ؐ پر ہر وقت اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں پیرس میں چیچن نوجوان عبد اللہ نے طلبا و طالبات کوآزادی اظہار کے نام پر رسول اللہ ؐ کے گستاخانہ خاکے دکھانے والے ملعون استاد کو خنجر کے وار سے قتل کر کے ناموس رسالت ؐ پر پہرہ دینے کا حق ادا کر دیاہے۔یور پ کاآزادی اظہار کی آڑ میں آئے روز اسلام اور رسول اللہ ؐ کی گستاخی کرنا معمول بن گیا ہے  جو کہ دنیا  میں سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ 

ملعون گستاخ ٹیچر کے خلاف بہت سے والدین کی شکایت درج ہونے اور پولیس کے اعتراف کے باوجود قانون کا حرکت میں نہ آنا یہ گستاخ کی حمایت کرنے کے مترادف ہے۔ اسلامو فوبیا کا شکار فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کا مسلمانوں کے لیے اپنے دل میں موجود بغض کا اظہار اور اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اس اس عمل کو ”اسلامی دہشت گردانہ حملہ“ قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ فرانس میں آزادی اظہار کے نام پر حکومتی پشت پناہی میں مسلسل اسلام، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کو توہین وہتک کا نشانہ بنانے کی ناپاک کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس واقعے پر صرف صدر ماکروں ہی نے ہرزہ سرائی نہیں کی ہے، بلکہ ارکانِ پارلیمان نے گستاخ ٹیچر کو کھڑے ہو کر خراج عقیدت پیش کرنے سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -