پنجاب بھر کے کنٹریکٹ اساتذہ کا مطالبات کے حق میں دھرنا

پنجاب بھر کے کنٹریکٹ اساتذہ کا مطالبات کے حق میں دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب بھر سے سینکڑوں کنٹریکٹ اساتذہ نے اپنی غیر مشروط ریگولرائزیشن کے لئے سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز ریگولرائزیشن موومنٹ پنجاب زیر اہتمام پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا شرکاء نے اپنی غیر مشروط ریگولرائزیشن پر مشتمل بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ریگولرائزیشن موومنٹ پنجاب کی کور کمیٹی کے ممبران محمد عمران، سید قاسم بخاری، عاصم اعجاز چیمہ، غلام فرید، میاں شہزاد منور،خضر حیات وٹو، رانا عدنان مصطفی، ذیشان اپل، حیدر شیرازی، نوریز طارق، سکندر فیاض،عبدالباسط بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کسی صورت پبلک سروس کمیشن پنجاب کے انٹرویو میں نہیں جائیں گے ہمیں پرفارمنس پر مستقل کیا جائے  اس موقع پر اساتذہ تنظیموں کے راہنماؤں چوہدری محمد سرفراز، رانا لیاقت  نے کہا کہ حکومت 11 ہزار سیکنڈری سکول ایجوکیٹرزکو غیر مشروط ریگولر کرے