کیپٹن صفدر نے مزارقائد پر مادرملت زندہ باد کا نعرہ لگایا،عظمیٰ بخاری

کیپٹن صفدر نے مزارقائد پر مادرملت زندہ باد کا نعرہ لگایا،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ نوازشریف جھکا تھا اور نہ اس کی بیٹی جھکے گی۔کیپٹن صفدر نے بابائے قوم کے مزار پر مادرملت زندہ باد کا نعرہ لگایا۔نئے پاکستان میں مادر ملت زندہ باد کا نعرہ لگانا بھی غداری کے مترادف بن چکا ہے۔اسی مزار قائد پر 2011میں عمران خان کی موجودگی میں وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگے۔ ملک و قوم کے مسائل کا رونا اور ووٹ کو عزت دو کا دکھ بانی پاکستان قائداعظم کے سامنے نہ روئیں تو کہاں جائیں؟۔


دس سے زائد مرتبہ عمران خان کی موجودگی میں مزار قائد پر ہلڑی بازیاں ہوئی،تب انکی غیرت گھاس چرنے گئی تھی۔تحریک انصاف نے روضہ رسول اور خانہ کعبہ میں بھی سیاسی نعرے لگائے۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہامقامات مقدسہ میں سیاسی نعرے لگاکر مخالفین کی تذلیل کی۔پہلے نوازشریف کو تکلیف دینے کیلئے ان کے سامنے جیل سے مریم نواز کو گرفتار کیا گیا۔ مریم نواز کو کمزور کرنے کیلئے کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا گیا۔عمران نیازی نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ڈکٹیٹر مشرف کا بغل بچہ ہے۔ڈکٹیٹر مشرف نے بھی مسلم لیگ(ن) ختم کرنے کا خواب دیکھا تھا۔لیکن آج مشرف خود ملک سے کمر درد کا بہانہ کرکے فرار ہو گیا۔مسلم لیگ(ن) کو توڑنے اور ختم کرنے والے خودباری باری ختم ہوتے جارہے ہیں۔موسمی پرندے،کرایے کے ترجمان اور چابی والے کھلونوں کی کبھی لائف ٹائم گارنٹی نہیں ہوتی۔عمران نیازی کو ایک ایک ظلم اور جبر کا بدلہ سود سمیت واپس کیا جائے گا۔