صحافی پر بجلی چوری کا مقدمہ،سی سی پی او اور چیف لیسکو نے نوٹس لے لیا

صحافی پر بجلی چوری کا مقدمہ،سی سی پی او اور چیف لیسکو نے نوٹس لے لیا

  

لاہور (خبر نگار)سی سی پی او لاہور نے سینئر صحافی کے خلاف بجلی چوری کا بوگس مقدمہ درج ہونے پر نوٹس لے لیا، سینئر صحافی عامر فیاض چوہدری نے سی ای او چیف ا یگزیکٹو لیسکو اور سی سی پی او لاہور کو الگ الگ درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ   ایس ڈی او تاج پورہ سب ڈویژن نے اپنی ٹیم میٹر انسپکٹر صغیر احمد،میٹر ریڈر تنویر احمد وغیرہ کے ہمراہ تاج پورہ میں واقع ایک گھر میں بجلی چوری کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور اس دوران اصل صارف کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کروانے کی بجائے اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔ عامر فیاض چوہدری کی درخواست پر چیف ایگزیکٹو لیسکونے بھی نوٹس لے لیا اور ایس ڈی او تاج پورہ سمیت ایس ایچ او غازی آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔ دوسری جانب عامر فیاض چوہدری کیخلاف بوگس مقدمہ درج ہونے پر صحافی تنظیموں نے شدید ر د عمل کا اظہار کیا ہے۔ ایس ڈی او تاجپورہ سہیل دلاور نے بتایا ہے کہ صارف کا نام عامر فیاض چوہدری  ہے اس لیے مقدمہ درج کیا گیاتاہم مزید تحقیقات جاری ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -