ایل سی ڈبلیو یواور جرمن یونیورسٹی کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ

  ایل سی ڈبلیو یواور جرمن یونیورسٹی کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ڈورٹمنڈ  جرمنی کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا اور ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ایچ سی۔ عرسلا گیٹھ نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ ایم او یو کا مقصد باہمی دلچسپی کی معلومات اور انکی اشاعت، تدریسی و تحقیقی عملے کا تبادلہ تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا کہ شعبہ سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ ایل سی ڈبلیو یو ریجنل پلاننگ کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرے گی۔

جس کی منصوبہ بندی  ٹی یو ڈورٹمنڈ کے ساتھ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ادارے تعاون کے فروغ کیلئے اپنے اپنے نمائندے  نامزد کریں گے۔انہوں نے مزید کہا فوکل پرسن اس پروگرام کی تشکیل اور اس کے نفاذ کا ذمہ دار ہوگا جس میں مشترکہ سالانہ پروگرام، طلباء  اور عملے  کے تبادلے کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ایچ سی عرسلا گیتھری نے کہا کہ نمائندے سالانہ شعبہ سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ کے ڈین اور تکنیکی منصوبہ بندی کی فیکلٹی، ٹیکنیش یونیورسٹیٹ ڈارٹمنڈ کو کامیابیوں اور تعاون کی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ کریں گے۔پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ منظور ڈائرکٹر اورک، پروفیسر ڈاکٹر انتصار احمد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پروفیسر ڈاکٹر محمد عتیق الرحمن چیئرپرسن سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ ڈیپارٹمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر انسمیل، پروفیسر ڈاکٹر تھورسٹن ویک مین ڈین فیکلٹی اور پروفیسر ڈاکٹر ڈائیٹ والڈ گرون  محکمہ لینڈ اسکیپ ایکولوجی  بھی اس موقع پر موجود تھ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -