کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی میں تاخیر کی شکایات کیلئے کمیٹی قائم

  کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی میں تاخیر کی شکایات کیلئے کمیٹی قائم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)نئے لینڈ یوز رولز2020ء کے تحت کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے داد رسی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں کمرشلائزیشن فیس کی قسطوں کی ادائیگی میں تاخیر والے9 کیسوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ وزیر اعظم کے وژن کے تحت کاروباری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع پید ا کرنے کے لئے کمر شلا ئزیشن فیس کی ادائیگی میں تاخیر کرنے والوں کو قانون کے تحت سہولت دی جائے تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز‘ چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود‘ چیف میٹروپولیٹن پلانر سید محمد ندیم اختر زیدی‘ ڈائریکٹر فنانس محمد اختر‘ ڈائریکٹر لا عبد الرزاق‘ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسد الزمان‘ عائشہ مطاہر اور علی نصرت نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -