چیئرپرسن چائلڈ بیورو کے چھاپے،گداگری روک تھام مہم کا جائزہ لیا

چیئرپرسن چائلڈ بیورو کے چھاپے،گداگری روک تھام مہم کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے لاہور میں گداگری کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ کا دورہ کیا، کیمپس پل، بیکھے والا موڑ، مون مارکیٹ، دبئی چوک، کریم بلاک مارکیٹ اور دیگر علاقوں کی مانیٹرنگ کی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ دورے کا مقصد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے جاری انسداد گداگری مہم کے نتائج کا جائزہ لینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد گداگری مہم کے دوران 250 سے زائد بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا جا چکا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسداد گداگری مہم کے نتیجے میں شہر میں گداگر بچوں کی تعداد میں واضح کمی ہوئی ہے۔ سارہ احمد نے مزید کہا کہ بیورو کی جانب سے انسداد گداگری مہم بھکاری مافیا کے خاتمے تک جاری رہے گی۔