مزار قائد کی بیحرمتی کرنے والے شرم کریں،اعجاز چوہدری

    مزار قائد کی بیحرمتی کرنے والے شرم کریں،اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ مزار قائد کی بے حرمتی پر ن لیگی ٹولے کو شرم آنی چاہئے، مزارقائد کا تقدس پامال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، مزارقائد پرہلڑے بازی کرنا ن لیگ کی گھٹیا سوچ کی عکاسی کرتی ہے، وہ گذشتہ روز شکر گڑھ کے تنظیمی دورے کے موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر علی جاوید کی طرف سے منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے، ورکرز کنونشن میں اعجازاحمدچوہدری نے قرارداد پیش کی کہ سپریم کورٹ نوازشریف کی فوج کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی پر ازخود نوٹس لے۔

جسے شرکاء نے متفقہ طور منظور کیا۔دریں اثناء یک انصاف شمالی لاہورکے صدر غلام محی الدین دیوان نے پارٹی آفس میں کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مزار قائد پر ن لیگ کی غنڈہ گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے