عوام نے گوجرانوالہ جلسہ میں حکومت کو مسترد کردیا،صلاح الدین خان  ایڈووکیٹ

عوام نے گوجرانوالہ جلسہ میں حکومت کو مسترد کردیا،صلاح الدین خان  ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)عوام نے پہلوانوں کی نگری گوجرانوالہ میں حکومت کوغریب دشمن پالیسیوں سمیت مسترد کردیا۔یہ بات مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) ایڈووکیٹ صلاح الدین خان نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں غریب اور سفید پوش طبقہ تبدیلی کے ہاتھوں اپنی روزی روٹی سے محروم ہوکر اس عوام دشمن حکومت سے جان چھڑوانے کے لئے اپوزیش کے حکومت مخالف جلسوں کی کامیابی کے لیئے مجبور ہوچکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی نااہل حکمرانی اور اپنے کنٹینری بلند و بانگ وعدوں میں بری طرح ناکام اور فیل ہونے کے بعد اب آپوزیشن کے عوامی احتجاجی جلسوں پر بکھاہٹ کاشکار ہوکر اپنی کارکردگی درست کرنیکی بجائیاپنے ترجمانوں کو آپوزیشن کے جلسوں کی خالی کرسیوں کی کھوج میں لگارکھا ہے انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان والے سرکاری خرچے پر آپوزیشن کے خلاف پراپوگنڈے کروانے کی بجائے عوام سے میاں محمد نواشریف کے پرانے پاکسان کی چھینی گئی انسانی بنیادی سہولیات واپس کرے۔