حکومت کے گھر جانے سے ہی مسائل حل ہوں گے،عبدالقادرشاہین

حکومت کے گھر جانے سے ہی مسائل حل ہوں گے،عبدالقادرشاہین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین نے نااہل سلیکٹڈ حکومت کے عوام دشمن اقدامات اور پالیسیوں پر سخت ردعمل میں کہاہے کہ حکومت کے گھر جانے سے ہی مسائل حل ہونگے عوام کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

، کٹھ پتلی حکمران آئی ایم ایف کے ایجنٹ ہیں پی ٹی آئی کے کرایہ دار وفاقی وزراء حکومت کی ڈگمگاتی کشتی کو نہیں بچاسکتے۔انہوں نے کہا کہ نااہل و نالائق حکمرانوں سے نجات کیلئے نئے انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی معاشی خارجی و داخلی محاز پر حکومت چاروں شانے چت ہوچکی ہے اسی معاشی اقتصادی زبوں حالی نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیا ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کی بقاء اور عوام کی بھلائی کیلئے حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

 نوکریوں سے انکار عوام کے ساتھ سنگین مزاق اور بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے۔ تحریک انصاف کی ٹیم نااہل ملک و قوم کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے۔ دعوئے کرنے والوں نے نوکریاں گھر دینے سے مکر کر حکومت نے جھوٹا ہونے پر مہر ثبت کر دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -