زندگی مشکلات بہادری سے برداشت کرنے کا نام ہے، جاناں ملک
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ جاناں ملک نے کہا کہ زندگی مشکلات کو بہادری سے برداشت کرنے کا نام ہے۔انہوں نے کہا ایک بہادر انسان طوفان سے ڈرنے کی بجائے اس کا سامنا کرتا ہے اور آنے والے اچھے دنوں کی امید قائم رکھتا ہے۔ اداکارہ نے کہ زندگی کے اتار چڑھاؤ نے انہیں مزید مضبوط انسان بنادیا ہے جاناں ملک نے کہا کہ ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔اور مستقبل میں بھی اچھے کرداروں میں ہی نظرآؤں گی۔
۔