سیاست کے ساتھ گلوکاری کا سلسلہ بھی جاری ہے، ابرار الحق

سیاست کے ساتھ گلوکاری کا سلسلہ بھی جاری ہے، ابرار الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) گلو کا ر ابرار الحق نے کہا ہے کہ میرے جتنے بھی گیت مقبول ہوئے ان میں سے بیشتر میری اپنی تخلیق ہیں،ستائش کرنے والوں کے ساتھ تنقید کرنے والے بھی موجود ہوتے ہیں لیکن میں ان کا برا نہیں مناتا۔ انہوں نے کہا کہ گلوکاری کے ساتھ فلاحی سر گرمیاں اورسیاست بھی کر رہا ہوں اور بے حدمصروف زندگی گزر رہی ہے لیکن میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔ فلاحی کام کرنے سے جو دلی سکون ملتا ہے اسے بیان نہیں کیا جا سکتا، میں نے بے شمار گیت گائے ہیں اور انہیں مقبولیت بھی حاصل ہوئی۔

 جو میری خوش قسمتی ہے۔میں خود پر تنقید کرنے والوں کو بھی عزت دیتا ہوں۔
 اور کبھی ان کا برا نہیں منایا۔

مزید :

کلچر -