آئین کی پاسداری‘نعرہ ووٹ کو عزت دو کیساتھ ہیں، مسلم لیگ ن لائیرز فورم 

 آئین کی پاسداری‘نعرہ ووٹ کو عزت دو کیساتھ ہیں، مسلم لیگ ن لائیرز فورم 

  

لاہور (نامہ نگار)سپریم کورٹ بار روم میں مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم کا اجلاس منعقدہوا جس میں کراچی میں مریم نواز کے کمرے کے دروازے توڑ کر غیر آئینی اور غیر اخلاقی رویہ کا مظاہرہ کرنے اورکیپٹن (ر)محمدصفدر کو قائد اعظم زندہ باد، فاطمہ جناح زندہ باد، آئین پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے پر گرفتار کئے جانے پرشدید غم و غصہ کا اظہار کیاگیا،اجلاس میں وکلاء نے کہا کہ پاکستان بھر کے وکلاء آئین کی پاسداری اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ ہیں، پی ڈی ایم نے جو سیاسی اتحاد بنایا ہے وکلاء اس سیاسی اتحاد کا آئین کی پاسداری اور ووٹ کی حرمت کے لئے ساتھ دیں گے، اجلاس میں چودھری نصیر احمد بھٹہ، رفاقت ڈوگر صدر لاہور،زاہد حسین ملک سیکرٹری پنجاب، شہزاد اسماعیل سیکرٹری لاہور،امتیاز الہی اورراجہ خرم سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

لائرز فورم 

مزید :

صفحہ آخر -