ماتحت عدالتوں کی کارکردگی رپورٹ تیار، 62لاکھ سے زائد سول مقدمات، 13لاکھ سے زائد متفرق درخواستیں زیر التواء
لاہور (نامہ نگار)پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 62 لاکھ سے زائد سول مقدمات اور 13 لاکھ سے زائد متفرق درخواستیں زیر التواء ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کی سول مقدمات سے متعلق 2010ء سے 2020 ء تک کی کارکردگی رپورٹ تیار کی ہے،رپورٹ کے مطابق ماتحت عدلیہ نے 2010ء سے 2020 کے دوران 63 لاکھ 30 ہزار 434سول مقدمات نمٹائے، ماتحت عدلیہ میں گزشتہ دس برس کے دوران سول نوعیت کے 68 لاکھ 65 ہزار 963 نئے کیسز دائر کئے گئے، پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں سول نوعیت کے 62 لاکھ 80 ہزار 904 مقدمات زیر التواء ہیں ضلعی عدالتوں نے دس برسوں میں سول نوعیت کی 13 لاکھ 43 ہزار 514 متفرق درخواستیں نمٹائیں، ماتحت عدلیہ میں سول نوعیت کی 14 لاکھ 28 ہزار 118 متفرق درخواستیں گزشتہ 10 برس کے دوران درخواست دائر کی گئیں، ماتحت عدلیہ میں سول نوعیت کی 10 لاکھ 46 ہزار 584 متفرق درخواستیں زیر التواء ہیں، ماتحت عدالتوں نے 2010ء میں 5 لاکھ 19 ہزار 172 سول کیسز اور 90 ہزار 624 سول نوعیت کی متفرق درخواستیں نمٹائیں، 2010ء میں 5 لاکھ 38 ہزار 612 سول مقدمات اور 95 ہزار 663 متفرق سول درخواستیں دائر کی گئیں، 2010ء میں 4 لاکھ 17 ہزار 724 سول مقدمات اور 63 ہزار 636 سول متفرق درخواستیں زیر التواء رہیں، ماتحت عدلیہ نے 2011 ء میں 5 لاکھ 16 ہزار 168 سول مقدمات اور 95 ہزار 51 سول نوعیت کی متفرق درخواستیں نمٹائیں، 2011 ء کے دوران 5 لاکھ 60 ہزار 487 نئے سول مقدمات اور 1 لاکھ 7 ہزار 558 سول نوعیت کی متفرق درخواستیں دائر کی گئیں، 2011 ء کے دوران ماتحت عدلیہ میں 5 لاکھ 50 ہزار 570 سول مقدمات اور 72 ہزار 753 متفرق درخواستیں زیر التواء رہیں، ضلعی عدلیہ نے 2012 ء میں 5 لاکھ 11 ہزار 23 سول مقدمات اور 1 لاکھ 188 سول نوعیت کی متفرق درخواستیں نمٹائیں، 2012ء کے دوران ماتحت عدالتوں میں 5 لاکھ 47 ہزار 847 نئے سول مقدمات اور 1 لاکھ 5 ہزار 136 متفرق درخواستیں دائر کی گئیں، 2012 ء کے دوران ضلعی عدلیہ میں 4 لاکھ 74 ہزار 273 سول مقدمات اور 74 ہزار 307 متفرق درخواستیں زیر التواء رہیں، ماتحت عدالتوں نے 2013 ء میں 5 لاکھ 9 ہزار 51 سول کیسز اور ایک لاکھ ایک ہزار 890 متفرق درخواستیں نمٹائیں، رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ 2013 ء میں 5 لاکھ 52 ہزار 491 سول مقدمات اور ایک لاکھ 9 ہزار 473 سول نوعیت کی متفرق درخواستیں دائر کی گئیں، 2013 ء میں 5 لاکھ6 ہزار 587 سول مقدمات اور 81 ہزار 449 سول نوعیت کی متفرق درخواستیں زیر التواء رہیں، ماتحت عدلیہ نے 2014 ء میں 5 لاکھ 54 ہزار 589 سول مقدمات اور ایک لاکھ 12 ہزار 852 سول نوعیت کی متفرق درخواستیں نمٹائیں، 2014 ء کے دوران 5 لاکھ 74 ہزار 890 نئے سول مقدمات اور ایک لاکھ 22 ہزار 110 سول متفرق درخواستیں دائر کی گئیں، 2014 ء کے دوران ماتحت عدلیہ میں 5 لاکھ 15 ہزار 589 سول مقدمات اور 89 ہزار 612 متفرق درخواستیں زیر التواء رہیں، ضلعی عدلیہ نے 2015 ء میں 5 لاکھ 78 ہزار 667 سول مقدمات اور ایک لاکھ14 ہزار 536 متفرق درخواستیں نمٹائیں، 2015 ء کے دوران ماتحت عدالتوں میں 6 لاکھ 20 ہزار 535 نئے سول مقدمات اور ایک لاکھ 22 ہزار 213 متفرق درخواستیں دائر کی گئیں، 2015 ء ء کے دوران ضلعی عدلیہ میں 5 لاکھ 49 ہزار 691 سول مقدمات اور 96 ہزار 503 متفرق درخواستیں زیر التواء رہیں، ماتحت عدالتوں نے 2016 ء میں 6 لاکھ 14 ہزار 633 سول کیسز اور ایک لاکھ 29 ہزار 671 متفرق درخواستیں نمٹائیں، 2016ء میں 6 لاکھ 78 ہزار 147 سول مقدمات اور ایک لاکھ 43 ہزار 52 سول متفرق درخواستیں دائر کی گئیں، 2016ء میں 6 لاکھ 6 ہزار 589 سول مقدمات اور ایک لاکھ 9 ہزار 63 متفرق درخواستیں زیر التواء رہیں، ماتحت عدلیہ نے 2017 ء میں 6 لاکھ 89 ہزار 923 سول مقدمات اور ایک لاکھ 59 ہزار 718 سول متفرق درخواستیں نمٹائیں، 2017 ء کے دوران ضلعی عدلیہ میں 7 لاکھ 5 ہزار 383 نئے مقدمات اور 1 لاکھ 62 ہزار 210 سول متفرق درخواستیں دائر کی گئیں، 2017 ء کے دوران ماتحت عدلیہ میں 6 لاکھ 16 ہزار 233 سول مقدمات اور 1 لاکھ 10 ہزار 455 متفرق درخواستیں زیر التواء رہیں، ضلعی عدلیہ نے 2018 ء میں 7 لاکھ 23 ہزار 136 سول مقدمات اور 1 لاکھ 73 ہزار 87 متفرق درخواستیں نمٹائیں، 2018 ء کے دوران ماتحت عدالتوں میں 7 لاکھ 43 ہزار 406 نئے سول مقدمات اور 1 لاکھ 71 ہزار 359 متفرق درخواستیں دائر کی گئیں، 2018 ء کے دوران ضلعی عدلیہ میں 6 لاکھ 28 ہزار 892 سول مقدمات اور 1 لاکھ 7 ہزار 917 متفرق درخواستیں زیر التواء رہیں، ماتحت عدالتوں نے 2019 ء میں 7 لاکھ 63 ہزار 864 سول کیسز اور 1 لاکھ 80 ہزار 122 متفرق درخواستیں نمٹائیں، 2019 ء میں 8 لاکھ 11 ہزار 964 سول مقدمات اور 1 لاکھ 86 ہزار 113 متفرق سول درخواستیں دائر کی گئیں، 2019 ء میں 6 لاکھ 69 ہزار 238 سول مقدمات اور 1 لاکھ 12 ہزار 914 متفرق درخواستیں زیر التواء رہیں، ماتحت عدلیہ نے ستمبر2020 ء تک 3 لاکھ 50 ہزار 244 سول مقدمات اور 85 ہزار 775 سول متفرق درخواستیں نمٹائیں۔
کارکردگی رپورٹ