درآمدی گندم کی ترسیل کے ٹینڈر دینے کیخلاف درخواست پرحکم امتناعی جاری 

     درآمدی گندم کی ترسیل کے ٹینڈر دینے کیخلاف درخواست پرحکم امتناعی جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے درآمدی گندم کی ترسیل کے ٹینڈر دینے کے خلاف دائر درخواست پرحکم امتناعی جاری کردیاہے،مسٹرجسٹس جواد حسن نے نے سب سے کم بولی دینے والی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بجائے دوسری کمپنی کو ٹینڈر ایوارڈ کرنے پر یہ حکم امتناعی جاری کیاہے۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتا نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ پاسکو کی جانب سے درآمدی گندم کی ترسیل کے لئے لاجسٹک سپورٹ کے ٹینڈر میں سب سے کم بولی دینے والی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بجائے دوسری کمپنی کو ٹینڈر ایوارڈ کیا گیا، دونوں کمپنیوں کے دئیے گئے ٹینڈر کے ریٹ میں تقریباً27کروڑ روپے کا فرق ہے،موجودہ حکومت نے گندم بحران پر قابو پانے کے لئے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کی ذمہ داری محکمہ فوڈ سکیورٹی کے ذیلی ادارے پاسکو کو دی گئی،پورٹ قاسم اور گوادر سے گندم پاسکو کے مختلف گوداموں میں ذخیرہ کی جانی ہے، پاسکو نے ترسیل کے لاجسٹک سپورٹ کے لئے ٹینڈر طلب کیا لیکن سب سے کم بولی دینے والی ٹرانسپورٹ کمپنی کو ٹھیکہ دینے کے بجائے ایک دوسری کمپنی کو ٹھیکہ دے دیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ سب سے کم بولی والی کمپنی کو ٹینڈر دینے کا حکم دیا جائے۔
حکم امتناعی 

مزید :

صفحہ آخر -