لیگی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت

لیگی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اوروزیراعظم آزاد کشمیر سمیت دیگرمسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کی ایف آئی آر درج کرنے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پردرخواست گزار کے وکیل کو مصدقہ ایف آئی آر کی کاپی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،درخواست میں وفاقی سیکرٹری قانون و انصاف، حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب، سی سی پی او سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار ملک عقیل کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تھانہ شاہدرہ پولیس نے میاں نواز شریف سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف اختیار سے تجاوز کر کے غداری کا مقدمہ درج کیاہے،،وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ میاں نواز شریف سمیت کسی رہنما نے ملکی مفاد کے خلاف بات نہیں کی پولیس کا غداری کا مقدمہ درج کرنے کا اقدام آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، میاں نواز، شریف سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف درج غداری کا مقدمہ غیر قانونی قرار دے کر خارج کیا جائے، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مقدمہ کہ مصدقہ کاپی جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
ملتوی 

مزید :

صفحہ آخر -