ملحقہ سوسائٹی کا سوریج کا پانی داخل ہونے کیخلاف دائر درخواست پرفریقین کو نوٹس 

  ملحقہ سوسائٹی کا سوریج کا پانی داخل ہونے کیخلاف دائر درخواست پرفریقین کو ...

  

لاہور (نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ نے سوئی گیس ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو میں ملحقہ سوسائٹی کا سوریج کا پانی داخل ہونے کے خلاف دائر درخواست پرپنجاب حکومت اورمحکمہ ماحولیات سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیاہے،جسٹس عائشہ اے ملک نے سوئی گیس سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ملحقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا پانی درخواست گزار سوسائٹی میں داخل ہو رہا ہے، ملحقہ سوسائٹی کا آلودہ پانی روکنے کیلئے متعلقہ افسران کو درخواستیں دیں، متعلقہ افسران کی جانب سے داد رسی نہیں کی جا رہی، عدالت سے استدعاہے کہ متعلقہ افسران کو سیوریج کا پانی روکنے کے لئے اقدامات کا حکم دیاجائے۔

جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -