چودھری شوگر ملز، بجلی بلوں میں انکم ٹیکس شامل کرنے کیخلاف درخواست پرحکم امتناع جاری

چودھری شوگر ملز، بجلی بلوں میں انکم ٹیکس شامل کرنے کیخلاف درخواست پرحکم ...

  

لاہور (نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ملکیت چودھری شوگر ملز کے بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس شامل کرنے کیخلاف دائردرخواست پرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین سے آئندہ تاریخ سماعت پرجواب طلب کرلیاہے۔مسٹرجسٹس شاہد کریم نے چودھری شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی، چودھری شوگر ملز کی جانب سے مصطفی کمال ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ لیسکو نے بجلی کے بل میں 14 لاکھ 96 ہزار انکم ٹیکس شامل کر دیا ہے،یہ ٹیکسٹائل مل ہے انکم ٹیکس لاگو نہیں ہوتا حکومت قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس بھجوا رہی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بجلی کے بلوں میں بھجوائے گئے انکم ٹیکس کو کالعدم قرار دیاجائے۔

شوگرملز

مزید :

صفحہ آخر -