توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب انعام غنی کو نوٹس، جواب طلب 

           توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب انعام غنی کو نوٹس، جواب طلب 

  

لاہور (نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شمس محمود مرزانے توہین عدالت کی درخواست پر انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،درخواست گزارسپاہی ریاض کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ سیاسی بنیادوں پر کرپشن کے الزامات پر نوکری سے نکال دیا گیا،جس کے بعدپنجاب سروس ٹربیونل نے اس کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بحال کر دیا،اب اس کوعدالت کے حکم پر دو سال کی تنخواہیں اور واجبات ادا نہیں کئے جارہے،عدالت کے 10 جون 2020 ء کے حکم پر بھی عمل نہیں کیاجارہا،عدلت سے استدعاہے کہ آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -