ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ڈی پی او نارووال کے تبادلے کا مطالبہ 

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ڈی پی او نارووال کے تبادلے کا مطالبہ 

  

لاہور (نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈی پی او نارووال کے تبادلے کا مطالبہ کر دیا،اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ بار نے آئی جی پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت کو اعلامیہ ارسال کر دیا ہے،یہ اعلامیہ لاہورہائی کورٹ بارکے صدر طاہر نصر اللہ وڑائچ کی طرف سے بھجوایاگیاہے جس میں کہا گیاہے کہ ڈی پی او نارووال ذوالفقار احمد کے حکم پر وکلاء کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، وکلاء کے خلاف جھوٹے مقدمات کی وجہ سے ں ارروال کی عدالتوں میں امن و امان کی صورتحال ہے، ڈی پی او نارووال ضلع میں قبضہ مافیا کی حمایت کر رہے ہیں، ڈی پی او نارووال کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے، نارووال میں وکلاء کے خلاف درج مقدمات فوری طور پر واپس لئے جائیں، اعلامیہ میں مزید کہا گیاہے کہ وکلاء کے خلاف مقدمات واپس نہ لئے گئے تو لاہور ہائیکورٹ بار صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دے گی۔

تبادلہ مطالبہ 

مزید :

صفحہ آخر -