چوبرجی میں کھڑے جہاز پر پراپرٹی ٹیکس لگانے کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ 

چوبرجی میں کھڑے جہاز پر پراپرٹی ٹیکس لگانے کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ ...

  

لاہور (نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے چوبرجی میں کھڑے پی آئی اے کے جہاز پر پراپرٹی ٹیکس لگانے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈسٹرکٹ مینیجر پی آئی اے کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار ڈسٹرکٹ مینجرپی آئی اے نے 2015ء میں پراپرٹی ٹیکس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،درخواست گزار کا موقف ہے کہ چوبرجی میں پی آئی اے پلانٹیئریم طیارہ سیاحت کے لئے رکھا گیا ہے، چوبرجی جس جگہ پر طیارہ کھڑا کیا ہے وہ پی آئی اے کی ملکیت نہیں، ملکیت نہ ہونے کے باوجود محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پراپرٹی ٹیکس کا نوٹس بھیج رکھا ہے، اراضی کی ملکیت نہ ہونے کے باعث محکمہ ایکسائز کا بھجوایا گیا پراپرٹی ٹیکس کا نوٹس غیر قانونی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے پی آئی اے طیارہ کھڑا کرنے کی مد میں بھجوایا گیا پراپرٹی ٹیکس کا نوٹس کالعدم کیا جائے، سرکاری وکیل نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پراپرٹی ٹیکس کا نوٹس پی آئی اے کو بھجوایا گیاہے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

فیصلہ محفوظ 

مزید :

صفحہ آخر -