ٹریفک سگنل نصب نہ کرنے کیخلاف درخواست پرپنجاب حکومت سمیت فریقین کو نوٹس
لاہور (نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ نے ازمیر ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کے سامنے کینال روڈ پر ٹریفک سگنل نصب نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پرپنجاب حکومت،چیف سیکرٹری اور سیف سٹی اتھارٹی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیاہے،جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست گزارازمیر ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ازمیر ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کے سامنے کینال روڈ پر ٹریفک کی کی روانی سے متعلق موثر انتظامات نہیں، حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک سگنلز اور سیف سٹی کیمرے نصب نہیں کئے گئے، سگنلز اور کیمرے لگوانے کیلئے متعلقہ افسران کو درخواستیں دیں، متعلقہ افسران نے سروے کے مد میں 7 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگا دیا، حادثات سے بچاؤ اور ٹریفک روانی کو برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، عدالت سے استدعاہے کہ سگنلز اور کیمرے نصب کی مد میں اخراجات کی وصولی
غیر قانونی اورازمیر ٹاؤن کے سامنے کینال روڈ پر ٹریفک سگنل اور سیف سٹی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا جائے۔
نوٹس