وائس چانسلر لاہور کالج یونیورسٹی خواتین کی تعیناتی کیخلاف دائردرخواست مسترد 

Oct 20, 2020

 
لاہور (نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے وائس چانسلر لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست غیرموثر قراردے کرمسترد کردی  عدالت نے درخواست گزار یاسمین کی درخواست پر سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی توسرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخوست گزار نے وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی تعیناتی چیلنج کی تھی، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا طریقہ کار طے ہو چکاہے،بشریٰ مرزا کو نئی طریقہ کار کے تحت وائس چانسلر کی تعینات کیا جا چکا ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعددرخواست غیر موثر قرار دے کر مسترد کردی۔
مسترد

مزیدخبریں