معذور ملازمین کو گھر الاٹ نہ  کرنے کیخلاف درخواست بلڈنگ  ڈیپارٹمنٹ کو بھجواتے ہوئے  ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

   معذور ملازمین کو گھر الاٹ نہ  کرنے کیخلاف درخواست بلڈنگ  ڈیپارٹمنٹ کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے معذور ملازمین کو سرکاری گھر الاٹ نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو بھجواتے ہوئے درخواست گزار کا موقف سن کرمحکمہ کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔مسٹرجسٹس جواد حسن نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے کلرک وسیم اکرم کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف تھاکہ رولز کے باوجور معذور ملازمین کو گھر الاٹ نہیں کیا جارہاجو محکمے کی نااہلی ہے اور بددیانتی ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کو معذور افراد کو گھر الاٹ کرنے کا حکم دیاجائے۔
گھر الاٹ

مزید :

صفحہ آخر -