تبلیغی جماعت پوری دنیا میں امن کی سفیر ہے،  پرویز الٰہی 

     تبلیغی جماعت پوری دنیا میں امن کی سفیر ہے،  پرویز الٰہی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ رائیونڈ اجتماع ہر سال منعقد ہوتا ہے اس مرتبہ بھی حکومتی کمیٹی کے ساتھ طے شدہ ایس او پیز کے ساتھ منعقد ہو گا اس میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے رائیونڈ تبلیغی مرکز میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور راسخ الٰہی کے ہمراہ امیر تبلیغی جماعت مولانا احسان الحق صاحب، مولانا احمد بٹلہ، مولانا عبید اللہ خورشید اور مولانا عامر صاحب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میاں احسن معروف صنعتکار، نعیم بٹ اور ڈاکٹر ندیم اشرف بھی موجود تھے۔ مولانا احسان الحق نے تبلیغی جماعت کے حوالے سے چودھری پرویزالٰہی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی اور آپ کے گھرانے کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مولانا احسان الحق نے چودھری پرویزالٰہی، حافظ عمار یاسر اور راسخ الٰہی کو دعاؤں سے نوازا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ تبلیغی جماعت پوری دنیا میں امن کی سفیر ہے،  اجتماع میں دعا کیلئے بھی شریک ہوں گا بعد ازاں سپیکر چودھری پرویزالٰہی، حافظ عمار یاسر اور راسخ الٰہی نے دیگر علماء کے ہمراہ تبلیغی جماعت کے امیر الحاج عبدالوہاب کی قبر پر فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔
پرویز الٰہی

مزید :

صفحہ آخر -